ااحساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ میں اپلائی کریں
پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ضرورت پر مبنی انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام شروع ہوگیا ہے۔
احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ کیا ہے؟
اس پروگرام کے تحت ، 2021 کا سال کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستیں جمع ہونا شروع ہورہی ہیں جس میں 2021 کے سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھول دیا گیا ہے تاکہ آسانی سے طلاب اپنی رجسٹریشن کرواسکیں۔تواس پروگرام کے تحت ہر سال کم آمدنی والے خاندان کے تقریبا 50،000 طلاب کرامء کو 4 سے 5 سال والا، انڈر گریجویٹ ڈگری پروگراموں کے لیے وظائف دیئے جاہیں گےتو ابھی اپنی رجسٹریشن کروالیں۔ پہلے 2 سالوں میں ، 142،000 احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپس کے تحت طلاب کوا نڈر گریجویٹ اسکالرشپسدیئے گئے تھے۔تو اس سال2021 میں بھی مستحق طلبہ کو تقریبا پچاس ہزار(50000) کےسکالرشپ دیئے جائیں گے۔تو اب احساس انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروگرام چار سالوں میں کم آمدنی والےاورسب سے سماندہ علاقوں کے تقریبا 2 لاکھ (200000) طلاب کی مدد کرے گاتاکہ وہ اپنی تعلیمی اخراجات پورے کرسکیں۔ اس کاکل بجٹ 24 ارب روپےمنظور شدہ ہے۔اس فیصلےکو ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس انڈر گریجویٹ سکالرشپ پروگرام کے اجلاس میں کیا تھااور منظور بھی کیاگیا تاکہ غریب طلبہ تعلیمی میدان میں کسی سے کم نہ رہیں۔
اہلیت کا معیار
o
تمام ایسےطلباء جن کی خاندانی آمدنی روپے سے کم ہے۔
o خزاں2021 میں جو طلبہ سرکاری
شعبے میں داخل ہوئے ہوں
o
داخلہ میرٹ کی بنیاد پر ہو
o
کسی دوسری سکالرشپ سے وابستہ نہ ہو
o
کسی چارسالہ پروگرام میں داخل ہو
o
ایچ
ای سی سے تسلیم شدہ پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں انڈر گریجویٹ پروگرام میں تعلیم
حاصل کرنے کے اہل ہوں
o
طالبات
کو 50 فیصد وظائف ملیں گے
o
وظائف
پاکستان کے معروف سرکاری شعبے اور غیر منافع بخش نجی شعبے کے کالجوں اور
یونیورسٹیوں پر لاگو ہیں
سکالرشپ کےفائدے
o
اسکالرشپ
میں ٹیوشن فیس
o
سالانہ 40،000 روپے کا وظیفہ
o
پروگرام
کا پھیلاؤ چاروں صوبوں پر محیط ہے۔
اسکالرشپ ایوارڈ کا عمل
تمام طلباء کو آن لائن سسٹم کے ذریعے درخواست دینا ہوگی اور درخواست فارم جمع کروانا ہوگا۔ "محفوظ شدہ" موڈ میں درخواستیں قابل قبول نہیں کی جائیں گی۔ درخواست دہندے کو، درخواست فارم کی کاپی اور باقے دستاویزات کے ساتھ یونیورسٹی کے آفس Student Financial Aid Officeکو دی ہوئی آخری تاریخ تک جمع کرواناہو گی جس کا ذکر ابھی ہم بعد میں کریں گے۔ یونیورسٹی کی کمیٹی ان تمام امیدواروں کی مختصر فہرست بنائے گی جو اہلیت کے معیار کو پورا کرتے ہیں ۔ ان کی درخواستوں میں فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر اور جنہوں نے قواعد کے تحت مانگی گئی تمام معلومات مکمل فراہم کی ہونگی۔جیسے کہ خاندانی آمدنی ، اثاثےجات کا ثبوت ، ماضی کا تمام تعلیمی ریکارڈ ،اورعمر (جہاں پرمناسب سمجھاجائے) وغیرہ۔ کوئی بھی (کسی بھی حوالے سے) نامکمل درخواست کورد کر دیا جائے گا۔ کیونکہ یونیورسٹیوں کی ا اسکالرشپ ایوارڈ کمیٹی اسکالرشپ کے ایوارڈ کے لیے ممکنہ درخواست گزاروں کا انٹرویو/ سفارش کرے گی۔اس اسکالرشپ کے ایوارڈ یافتہ طلبااا کو اسٹیمپ پیپر پر دستخط کرنے کیلئےکہا جائے گاایں تاکہ یونیورسٹی کا آفس( Student Financial Aid Office) فائنل سکالرشپ کا لیٹر جاری کرے ۔تو احساس سکالرشپ کےمنتخب سٹوڈنٹ کسی دوسری یونیورسٹی کے پروگرام/سیشن میں منتقل نہیں ہوسکتے۔ سکالرشپ فنڈنگ تسلی بخش تعلیمی کارکردگی کے تحت اگلے سمسٹر/ سال تک جاری رہے گی۔
درخواست کب تک دے سکتے ہیں؟
سکالرشپ کی آن لائن درخواستوں کے لیے پورٹل 30 اکتوبر2021تک کھلارہےگا۔
آپ کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟
ü آن لائن رجسٹریشن شروع ہے ابھی درخواست
دیں۔
ü آن لائن پورٹل پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان
ہو جائیں
ü فارم مکمل کرکے پرنٹ کریں ساتھ ضروری کاغذات کو منسلک کریں
ü فارم کو
یونیورسٹی کے فنانشنل آفس(Student Financial Aid Office) میں جمع کروادیں۔
ü اگر آپ پہلے رجسٹرڈ نہیں ہیں تو آپ کو ایک
اکاؤنٹ بنانا ہے اس کے بعد 'سائن اپ' آپشن پر کلک کرکے پھر رجسٹریشن کروانی ہے۔رجسٹریشن کیلئے آپ نیچے دی ہوئی ویدیو کی مدد لے سکتے ہیں۔
ضروری کاغذات
ü درخوست گزارکی شناختی
کارڈ کاپی/بے فارم کاپی
ü ماں ،باپ/سرپرست کے
کارڈکی کاپی
ü ماں ،باپ/سرپرست کی
آمدنی کی پرچی یا سرٹیفکیٹ
ü اگر والد
مزدور/دکاندار/پرائیویٹ نوکری پر ہے تو آمدنی کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ کم ازکم 50 کا اسٹامپ پیپر منسلک کریں
ü آخری 6 ماہ کے
یوٹیلٹی بل (بجلی،گیس وغیرہ)اگر ممکن ہوں۔
ü کرائے کے گھر کی صورت
میں کرایہ کےمعائدے کی کاپی
ü درخوست گزار اور بہن
بھائیوں کی آخری فیس کی رسیدیں
ü میڈیکل اخراجات کے
دستاویزات
ü پاسپورٹ سائز درخواست گزار کی 1 تصویر
ü باہر سے سامنے سے گھر کی 1تصویر
0 Comments